22 اکتوبر 2012 - 20:30

بحرين کے مختلف علاقوں ميں آل خليفہ حکومت کے خلاف عوام کے انقلابي مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے -

ابنا: بحرين کے مختلف علاقوں ميں عوام نے مظاہرے کرکے العکر کا محاصرہ ختم کئے جانے کا مطالبہ کيا ہے -الديہ نامي علاقے کے عوام نے اپنے مظاہروں ميں کہا ہے کہ بحريني عوام حکومت کے سامنے ہر گز نہيں جھکيں گے - بعض رپورٹوں ميں کہا گيا ہے کہ آل خليفہ حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں نے لوگوں کے گھروں پر حملہ کياجس کو روکنے کے لئے انقلابي نوجوان ميدان ميں آگئے اور انہوں نے آل خليفہ حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں کا مقابلہ کيا اور ان پر پيٹرول بم سے حملہ کيا - اسي طرح کرانہ نامي علاقے کے عوام نے بھي مظاہرہ کرکے آل خليفہ حکومت کے اقتدار سے ہٹنے اور جمہوريت کے قيام کا مطالبہ کيا -السماہيج ميں بھي لوگوں نے مظاہرہ کرکے العکر کے عوام سے يکجہتي کا اعلان کيا -مظاہرين نے آل خليفہ اور آل سعود کے فوجيوں کے وحشيانہ حملوں کي مذمت کي اور اعلان کيا کہ عوام انقلابي تحريک جاري رکھيں گے اور اس کے لئے ہر قسم کي قرباني دينے کے لئے تيار ہيں - شہرکان نامي علاقے کے عوام نے بھي العکر کے غير قانوني محاصرے کے خلاف مظاہرہ کيا اور ظالمانہ محاصرہ فوري طور پر ختم کئے جانے کا مطالبہ کيا -جزيرہ سترہ کے الخارجيہ نامي علاقے ميں بھي عوام نے العکر کے محصور عوام کے ساتھ اظہار يک جہتي کے لئے مظاہرہ کيا - رپورٹ کے مطابق آل خليفہ اور آل سعود کے فوجيوں نے مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے زہريلي آنسو گيس کي شيلنگ کي -قابل ذکر ہے کہ آل خليفہ کے سيکورٹي اہلکاروں اور آل سعود کے فوجيوں نے جمعرات سے العکر کا محاصرہ کررکھا ہے اور يہاں کے عوام تک  غذائي اشيا اور دوائيں بھي پہنچانے کي اجازت نہيں دے رہے ہيں - آل خليفہ حکومت کے اس وحشيانہ اقدام پر ابھي تک بين الاقوامي اداروں اور عالمي برادري نے مجرمانہ خاموشي اختيار کررکھي ہے -

.......

/169